17 نومبر 2018
تازہ ترین
اینگرو فوڈز لیمیٹڈ کو بھاری جرمانہ

: پر مجموعی طور پر 6 کروڑ 47 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیعہ خلیل اور ممبران ڈاکٹر شہزاد انصر، اکرام الحق قریشی پر مشتمل بنچ کی جانب سے باقاعدہ طور پر آرڈر جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر اینگرو فوڈز لمیٹڈ پر 6 کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار روپے، نون پاکستان لمیٹڈ پر 20 لاکھ روپے اور شکر گنج فوڈز پروڈکٹ لمیٹڈ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے جب کہ مذکورہ بنچ کی جانب سے یہ آرڈر سی سی پی کی جانب سے اس معاملے پر کی گئی انکوائری کے بعد جاری ہوا، انکوائری سے ثابت ہوا کہ اینگرو فوڈز لمیٹڈ، نون پاکستان لمیٹڈ اور شکر گنج فوڈز پروڈکٹ لمیٹڈ کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی اور ٹی وائٹنرکی بطور دودھ تشہیر میں ملوث تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟