15 نومبر 2018
اینڈی رچرڈز ویمن ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اینڈی رچرڈز کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ اور بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا۔اینڈی رچرڈز کوئنز لینڈ فائر اینڈ برسبین ہیٹ کے ساتھ ہیڈ کوچ کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں اور انہیں قومی ٹیم کی بیٹنگ میں بہتری کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔وہ رواں سال بیرون ملک شیڈول پاکستان ویمن ٹیم کی چار اہم سیریز میں معاونت کریں گے۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق اینڈی رچرڈز ویمن کرکٹ کے ساتھ مستقبل میں جن سیریز میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے ان میں آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ، راؤنڈ تھری پاکستان مقابلہ آسٹریلیا، آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی20 ویسٹ انڈیز، آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ راؤنڈ فورپاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ راؤنڈ فائیوپاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ شامل ہیں۔اینڈی رچرڈز کے پاس ویمن کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ان کی تعیناتی سے ویمن کرکٹ کی بیٹنگ میں بہتری آئے گی۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟