14 نومبر 2018
تازہ ترین
موبائل میسجز ڈیسک ٹاپ پر وصول کرنا اور بھیجنا ممکن

گوگل کمپنی صارفین کی سہولت کے پیش نظر مختلف اقدامات اٹھاتی رہتی ہے اور اب اس نے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے، جس کے تحت اینڈرائڈ موبائل پیغامات یعنی میسجز ڈیسک ٹاپ پر بھی آسانی کے ساتھ وصول اور بھیجے جا سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق گوگل آج سے اینڈرائڈ میسجز کے لئے ڈیسک ٹاپ کی خدمات فراہم کر رہا ہے، بالکل اسی طرح جیسے واٹس ایپ اور آئی او ایس میسجز کے لئے ڈیسک ٹاپ کی سہولت موجود ہے۔ اب صارف چاہے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر یا آئی پیڈ استعمال کر رہا ہو، اسے صرف اینڈرائڈ میسجز ویب کو ڈیسک ٹاپ پر کھولنا ہوگا جس کے بعد کیو آر کوڈ موبائل سے سکین کرکے چلانا ہوگا۔ اینڈرائڈ میسجز ویب سے ٹیکسٹ، امیجز اور سٹیکرز آسانی سے بھیجے جا سکتے ہیں۔ اینڈرائڈ میسجز ویب تمام برائوزرز پر کام کر سکتا ہے لیکن فی الحال یہ صرف چند اہم برائوزرز پر کام کرے گا، جن میں کروم، فائر فاکس، سفاری اور ایج شامل ہے۔ ڈیسک ٹاپ پر اینڈرائڈ میسجز ویب استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ صارف کا موبائل وائی فائی یا انٹرنیٹ سے ضرور کنیکٹ ہو جبکہ گوگل نے مشورہ دیا ہے کہ وائی فائی کا استعمال موبائل ڈیٹا کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟