26 اپریل 2019
تازہ ترین
اینٹی کینسر پروٹین والے انڈے

اینٹی کینسر پروٹین والے انڈے

 برطانوی ماہرین نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مرغیوں سے ایسے انڈے حاصل کرنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے جن میں دو عدد پروٹین موجود ہیں جو ہمیں کینسر سمیت کئی امراض سے بچا سکتے ہیں۔ عام طور پر ادویاتی پروٹین حاصل کرنے کیلئے جو طریقہ رائج ہے وہ بہت مہنگا اور مشکل ہوتا ہے۔ ایڈنبرا کے روزلین انسٹی ٹیوٹ میں مرغیوں کو جینیاتی تبدیلی سے گزارا گیا اور اب وہ ایسے انڈے دے رہی ہیں جن میں اینٹی وائرل، انٹی کینسر اثرات والا اور میکروفیج سی ایس ایف پروٹین پایا جاتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ایسے انڈوں کی سفیدی سے پروٹین نکالنے کا طریقہ بہت سادہ ہے ورنہ دیگر طریقوں میں یہ بہت وقت طلب عمل ہوتا ہے۔ مرغیاں عام انداز سے انڈے دیتی ہیں جبکہ صرف تین انڈوں کی سفیدی سے پروٹین کی خاطرخواہ مقدار حاصل کی جا سکتی ہے۔ قبل ازیں ماہرین جینیاتی طور پر تبدیل شدہ بکریوں اور خرگوشوں سے انسانی ضرورت کے معالجاتی پروٹین حاصل کرتے رہے ہیں تاہم مرغیوں والا طریقہ ان میں سب سے موثر اور سادہ ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟