20 ستمبر 2018
ایم کیو ایم کا صدارتی امیدوار کیلئے عارف علوی کی حمایت کااعلان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کردہ صدارتی امیدوار عارف علوی نے بہادر آباد میں ایم کیو ایم رہنمائوں سے ملاقات کی، نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز صدارت امیدوار کے لیے پی ٹی آئی کے نامز د کر دہ امیدوار عارف علوی بہادر آباد گئے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں سے ملاقات کی، ملاقات میں عارف علوی نے صدارتی انتخاب کے لیے حمایت کی اپیل کی، صدارتی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان نے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ صدارتی امیدوار عارف علوی کی حمایت کا اعلان کر دیا،  اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آپ کو ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کے ساتھ مل کر چلیں گے، عارف علوی نے حمایت کی یقین دہانی پر ایم کیو ایم رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ، بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے لیے عارف علوی کو ووٹ دیں گے، ہم آپ کے اتحادی ہیں ساتھ چلیں گے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہتر کراچی بہتر ین پاکستان، امید ہے سندھ اور کراچی کے مسائل پر توجہ دی جائے گی، اب تک جو تعاون قومی اسمبلی میں کیا وہ جاری رہے گا، بہتر پاکستان کے لیے مل کر جدوجہد کر رہے ہیں ، ہم نے پی ٹی آئی کو پہلے بھی مایوس نہیں کیا اب بھی نہیں کریں گے، الیکشن پر تحفظات موجود ہیں، قانونی طریقے سے حلقے کھلوانے کے لیے آزاد ہیں ، انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مسائل حل ہوجائیں گے، اس موقع پر پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا کہ عوام نئے پاکستان سے متعلق ہماری جانب دیکھ رہی ہے، ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہےہم نے اپنی بات ایم کیو ایم کے سامنے رکھی ہے، کراچی سمیت سندھ کے مسائل پر بات کی، کون کون سے مسائل پہلے حل کرنے ہیں اس پر بھی بات ہوئی، کراچی کی بہتری کے لیے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کیا، انہوں نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئین کی عکاسی نہیں کرتا، تعاون کا یقین دلانے پر ایم کیو ایم پاکستان کے نہایت شکر گزر ہیں۔

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟