ایمنسٹی سکیم سے ابھی تک 30ارب وصول ہوئے،ایف بی آر

ن لیگ کی جانب سے شروع کی گئی ایمنسٹی سکیم کو ختم ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں اور ابھی تک ٹیکس کی مد میں 30 ارب روپے  وصول  ہوئے ہیں ، ایف بی آر نے آئندہ ایک دو روز میں مزید 60 ارب روپے ٹیکس کی مد میں موصول ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیوایف بی آرکو ایمنسٹی اسکیم کے تحت 30 ارب روپے موصول ہوگئے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ رات تک 15 ہزار افراد اپنے اثاثے ظاہر کرچکے ہیںاپریل کے فنانس بل میں منظور کی جانے والی ایمنسٹی اسکیم 30 جون کو ختم ہورہی ہے تاہم اسے سے قبل پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایف بی آر میں اثاثے ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 15 ہزار افراد اب تک ایف بی آر میں اپنے اثاثے ظاہر کرچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد اندرون ملک پاکستانیوں کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سے تقریباً 10 ہزار سے زائد افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کیے جب کہ بیرون ملک سے 4 ہزار 913 افراد نے اپنے اثاثے ایف بی آر کو بتا دیے ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کے تحت ایف بی آر کو ٹیکس کی مد میں 30 ارب روپے موصول ہوئے جب کہ مختلف افراد کی طرف سے 60 ارب روپے کے ٹیکس کے لیے چالان بھی بھر دیے گئے ہیں اور یہ رقم ایک دو روز میں ایف بی آر کو مل جائے گی ذرائع ایف بی آر کے مطابق ملکی تاریخ میں کسی ایمنسٹی اسکیم سے اتنی بڑی رقم حاصل نہیں ہوئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے اپریل میں ایمنسٹی اسکیم کے تحت 3 سے 4 ارب ڈالر ٹیکس وصولی کا دعویٰ کیا تھا جو پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں کالا دھن یا اثاثے ظاہر کرنے کی وجہ پاکستان کا آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ او ای سی ڈی کا ممبر بننا ہے اور ستمبر 2018 پاکستان اس تنظیم کا رکن بننے کے بعد تمام رکن ممالک سے پاکستانیوں کے اثاثوں کی معلومات لے سکے گا


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟