13 نومبر 2018
تازہ ترین
 ایمان، اتحاد، تنظیم ہی سے منزل ممکن ہے، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایمان، اتحاد، تنظیم ہی سے ہمیں منزل مل سکتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں منعقدہ یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ یوم دفاع پر ہم نے ملک بھر میں ایک قوم کی طرح ایمان ، اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا اور یہی جذبہ ہمیں صحیح منزل کی طرف لے جاسکتا ہے ، جبکہ شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی تھی جس میں وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے قائدین، غیرملکی سفرا، فنکاروں اور سماجی شخصیات سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟