ایل پی جی ہوئی کتنے روپے مہنگی

 ملک بھر میں ایل پی جی 5روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر میں 200روپے اضافہ کر دیا گیا ، آئندہ دنوں مزید اضافے کا امکان ہے ۔  فائونڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن   کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ہم درآمدی ایل پی جی پر لیوی ٹیکس کو نا منظور کرتے ہیں ، لوکل پیداواری ایل پی جی پر لیوی ٹیکس لوکل اور درآمدی گیس کی قیمتوں میں فرق ختم کرنے کےلئے لگایا گیا تھا جس سے غریب صارفین کیلئے سستی ایل پی جی میسر آنا تھی ۔روزانہ کھپت 4500 میٹرک ٹن  ہے جس کو پورا کرنے کےلئے 2500 میٹرک ٹن ایل پی جی درآمدکرنا پڑتی ہے ، قیمتیں کم رکھنے کےلئے درآمدی ایل پی جی کے کردار کو نظر انداز نہیں کر سکتے، حکومت فوری نوٹس لے کر درآمدی ایل پی جی پر لگنے والا ٹیکس رکوائے ۔ 


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟