ایل جی کمپنی کا مہنگا ترین سمارٹ فون

جنوبی کورین کمپنی ایل جی جی 8 تھن کیو سمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے جو اس کمپنی کا مہنگا ترین فون ثابت ہونے والا ہے۔ یہ فون آئی فون ایکس کی طرح تھری ڈی فیس ریکوگنیشن ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا۔ اس فون کے فیچرز استعمال کرنے کے لئے ٹچ سکرین کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ جیسچر کنٹرول دیا جائے گا جو کہ روایتی ٹچ کی جگہ لے گا یا کم از کم کئی فیچرز اس پر کام کریں گے۔ جیسچر کنٹرول میں آپ فون کی سکرین سے کچھ دور ہاتھ کی حرکت سے اپنی پسند کے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔ فون کے نہ صرف فرنٹ پر ڈسپلے دیا جائے گا بلکہ اس کا سیکنڈری ڈسپلے پشت پر بھی شامل ہوگا۔ یہ کمپنی کا جدید ترین اور منفرد ترین فون ہو گا لہٰذا اس کی قیمت بھی کمپنی کے دیگر سمارٹ فونز کی نسبت کہیں زیادہ ہوگی۔128 جی بی سٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 904 ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔ فون کو 24 فروری سے بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔  

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟