16 نومبر 2018
ایل جی ایکس2بجٹ سمارٹ فون متعارف

ایل جی کمپنی نے نیا بجٹ سمارٹ فون ایکس 2 متعارف کرا دیا۔ سمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، کواڈ کور قالکوم سنیپ ڈریگن پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج دیا گیا ۔ سٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پگسل اور فرنٹ پر 5 میگا پگسل کا کیمرہ دیا گیا ۔ سمارٹ فون کی بیٹری 2500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔کنکٹیویٹی کے لئے فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، ایف ایم ریڈیو اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟