18 اپریل 2019
تازہ ترین
ایل این جی کے دو جہاز کراچی میں لنگر انداز، گیس قلت ختم ہونے کا امکان

ایل این جی کے دو جہاز کراچی میں لنگر انداز، گیس قلت ختم ہونے کا امکان

ایل این جی کے دو جہاز کراچی میں لنگر انداز ہوگئے ہیں جس کے بعد اب گیس قلت ختم ہونے کا امکان ہے۔ نجی چینل کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے ملک میں گیس قلت کے ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے اور بتایا ہے کہ ایک مرتبہ پھر دو ایل این جی کے جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے ہیں جس پر پورٹ قاسم کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ ترجمان وزارت پیٹرولیم کے مطابق پی ایل ایل اور پی ایس او کے جہاز کراچی میں لنگر انداز ہوگئے ہیں، اب ایل این جی ترسیل بہتر ہونے اور گیس بحران ختم ہونے کا امکان ہے، اور ممکنہ طور پر گیس سپلائی میں بہتری آئے گی، اس سے ملک میں گیس کی کمی کو قابو پانے میں مدد ملے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟