نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد نواز شریف کو بھی ملزم نامزد کر دیا ۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن سے قومی خزانے کو 220 ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے نیب دستاویزات کے مطابق ایل این جی ٹرمینل کا مبینہ طور پر غیر قانونی ٹھیکہ دینے پر انکوائری میں نواز شریف کو باقاعدہ ملزم نامزد کر دیا گیا ہے۔ ٹھیکے میں بطور وزیر اعظم ان کے کردار کا تعین کیا جا رہا ہے ۔ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل این جی کا ٹھیکہ دینے سے قومی خزانے کو 220 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ وزارت پیٹرولیم، سوئی سدرن گیس کمپنی سمیت دیگر افسران کے خلاف بھی اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔