21 نومبر 2018
تازہ ترین
ایل او سی پر بھارتی فائرنگ،سپاہی ظہیر شہید

 لائن آف کنٹرول کے تھب سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج نے تھب سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر سپاہی ظہیر احمد نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ واضح رہے کہ شہید ظہیر احمد کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر کے گائوں سلطان پور سے تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟