ایل او سی پربھارتی فائرنگ،پاکستان  کا شدید احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے ڈنہ سیکٹر میں 65 سالہ شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ڈنہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موجی گائوں کا رہائشی 65 سالہ ذوالفقار شہید ہوگیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟