24 مارچ 2019
تازہ ترین
 ایلیکس اور کرس کی پی ایس ایل میں شمولیت

انگلینڈ کے کرکٹرز ایلیکس ہیلز اور کرس جارڈن پی ایس ایل کا حصہ بن گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق ایلیکس ہیلز اور کرس جارڈن پی ایس ایل کے پلے آف کے لئے شامل کئے گئے ہیں۔ ایلیکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بنے ہیں جنہیں ان فٹ این بیل کے متبادل کے طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل کیا گیا۔ انگلش فاسٹ بائولر کرس جارڈن دوبارہ پشاور زلمی کو جوائن کر رہے ہیں، وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل فور کے گروپ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔  کرس جارڈن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟