21 جولائی 2019
تازہ ترین
ایلینا سوتیلانہ نے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ایلینا سوتیلانہ نے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

 ایلینا سوتیلانہ نے جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے کیرولین وزنیاکی کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں روس کی ایلینا سوتیلانہ نے ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-2 رہا۔ 149جبکہ  ویمنز ڈبلز کے فائنل میں روس کی ایلینا ویسنینا اور کترینیا مکاروا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی پینگ شوائی اور جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلواکوا کو 6-4 ، 4-6 اور 10-7 سے ہرایا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔    


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟