22 اگست 2019
تازہ ترین
ایلوویرا گرتے بالوں کا قدرتی حل

ایلوویرا گرتے بالوں کا قدرتی حل

لمبے خوبصورت بال ہر شخص کی خواہش ہوتے ہیں تاہم چند ہی ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں  جنکے بال گھنے اور مضبوط ہوں ، ورنہ اکثریت افراد بالوں کے گرنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ گرتے بالوں کی وجوہات میں جسم میں غذائیت کی کمی ، ہارمونز  کا عدم توازن ، تھائیرائیڈ کے مسائل ، سٹریس ،ہیئر سٹائلنگ پراڈکٹس کا بے حد استعمال ، بڑھتی عمر ،جینیات  اور بالوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونا شامل ہیں ۔ ایلوویرا گرتے بالوں سمیت بالوں کے دیگر مسائل کے خلاف بہترین قدرتی حل ہے۔ یہ سرکی جلد کے مساموں کی صفائی کرکے جلد کا پی ایچ لیول متناسب بناتا ہے جو بالوں کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے ۔ اس میں موجود پروٹیولائیٹک انزائمز جلد کے مردہ خلیات کو سکالپ  پر سے صاف کرکے ہیئر فولیکلز کو بند ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس میں شامل وٹامن اے ، سی اور ای  صحت مند اور چمکدار بالوں کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔ آملہ گرتے بالوں کی روک تھام کےلئے ایک اور بہترین حل ہے ۔ یہ ہیئر فولیکلز کو مضبوط بنا کر  بالوں کی نشوونما میں اضافہ کرتا ہے۔  اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس بالوں کو ٹوٹنے اور دو مونہہ ہونے سے بچاتے ہیں۔  وٹامن سی کولیجن کے بننے میں بھی مدد دیتا ہے جو  خون میں آئرن کو جذب کروا کر  بالوں کو صحت مند بناتے ہیں ۔ ناریل بالوں کے لئے بے حد فائدہ مند ہے  ۔ یہ نہ صرف بالوں کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ انہیں کنڈشنر بھی کرتا ہے۔  اس میں شامل فیٹی ایسڈز بالوں کی جڑوں میں جذب ہوکر   بالوں میں پروٹین کو محفوظ بناتے ہیں۔  اس میں منرلز اور پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں  جو بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟