25 ستمبر 2018
تازہ ترین
ایلوویرا کا جوس نظام انہضام کیلئے مفید

 ہم سب ہی جانتے ایلوویرا ہماری جلد کے لئے بے حد مفید ہے ، اس کے استعمال سے جلد میں نکھار پیدا ہوجاتا ہے۔ ایلوویرا کو ہربل ادویات میں بہت اہمیت حاصل ہے اور اس کو کاسمیٹکس میں بھی کافی استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ایلویرا کا جوس نہار منہ استعمال کرنا چاہئے اور 20 ملی لیٹر ایلوویرا کے جوس کو پانی یا جوس کے ایک گلاس میں ملا کر استعمال کرنا چاہئے۔ ماہرین کے مطابق ایلوویرا میں ایسے وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں جن میں اینٹی آکسائیڈنیس پائے جاتے ہیں، یہ ہمارے جسم کے لئے بے حد ضروری ہوتے ہیں۔ روزانہ ایلوویرا کا جوس استعمال کرنے سے نظام انہضام مختلف امراض سے محفوظ رہتا ہے اور درست کام کرتا ہے جبکہ معدے کی تیزابیت اور گیس جیسے امراض کی شکایت بھی نہیں ہوتی۔ صبح سویرے ایلوویرا کا جوس پینے سے آپ کے جسم میں موجود ایسے جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے جو خون کے خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ایلوویرا کا جوس نہار منہ پینے سے جگر کی خرابی دور ہوجاتی ہے،  اس کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی نہیں ہوتی اور ساتھ ہی پتے کی بیماریوں کا سبب بننے والے زہریلے مادوں کا بھی اخراج ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لبلبے کی خرابی سے بھی بچاتا ہے۔ ایلوویرا کا جوس پینے یا اسے کاٹ کر بالوں اور جلد پر لگائیں ایسا کرنے سے بالوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اور ان میں نمایاں چمک آجاتی ہے۔ یہ جلد پر موجود داغ دھبوں کا خاتمہ کرتا ہے اور رنگ کو صاف اور جلد کو پرکشش بناتا ہے۔ ایلوویرا کا جوس انسانی جسم کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟