23 مئی 2019
تازہ ترین
ایلوایپلیکشن ہمیشہ کےلئے بند

ایلوایپلیکشن ہمیشہ کےلئے بند

گوگل کی جانب سے گزشتہ سال ایلو ایپلیکیشن کےلئے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب کمپنی نے اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایپلیکیشن کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا ہے۔ 2018 کے شروع میں کمپنی نے ایلو کے چند بہترین فیچرز جیسے اسمارٹ ری پلائی، جی آئی ایف اور ڈیسک ٹاپ سپورٹ کو میسجز میں منتقل کیا تھا۔ ایلو کے ہیلپ پیج کے مطابق صارفین اپنی چیٹ کے ساتھ تمام تصاویر، ویڈیوز اور فائلز کو ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔ تمام چیٹ پیغامات سی وی ایس فائل جبکہ میڈیا فائلرز پیکیج کی شکل میں محفوظ ہوں گی۔ واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے اس ایپلکیشن کو 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم یہ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟