ایف بی آرکا ریونیو شارٹ  فال 99ارب روپے سے زیادہ

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا عبوری ریونیو شارٹ فال بڑھ کر99 ارب روپے ہوگیا۔ رواں مالی سال 2018-19 کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر) دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا عبوری ریونیو شارٹ فال بڑھ کر99 ارب روپے ہوگیا ، جبکہ صرف گزشتہ ماہ (نومبر) کے دوران 35 ارب روپے سے زائد کا ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق اتنا بڑا ریونیو شارٹ فال ہی جمعہ کی شام ایف بی آر کے پانچ ممبران کے تبدیل کئے جانیکی بنیادی وجہ بنا  اور آئندہ ہفتے مزید اہم تبدیلیاں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو گزشتہ رات گئے تک حاصل ہونیوالے ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1380ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟