ایف اے ٹی ایف کے  وفد کی13اگست کو پاکستان آمد متوقع

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف  کا وفد 13 اگست کو پاکستان پہنچے گا اوردئیے گئے 12 نکات کا جائزہ لے گا۔ سفارتی حکام کے مطابق ایف اے ٹی ایف وفد پاکستان آمد کے بعد نیکٹا اور دیگر وزارتوں سے بریفنگ اور گرے لسٹ سے نکلنے کے حوالے سے دئیے گئے اپنے12 نکات کا جائزہ لےگا۔ حکام کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے وفد میں ایشیا پیسفک گروپ کے ارکان ہوں گے ،دورے کا مقصد پاکستان کی جمع کرائی گئی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینا ہے۔ سفارتی حکام کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے وفد کو دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق پاکستانی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔ ایف اے ٹی ایف کا وفد13 تا16اگست پاکستان کا دورہ کرے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟