24 اپریل 2019
تازہ ترین
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے مطالبات کی فہرست پاکستان کے حوالے

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے مطالبات کی فہرست پاکستان کے حوالے

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس  نے ملک بھر کے صرافہ بازاروں کو دستاویزی بنانے، سونے کی خرید و فروخت کو ریگولرائز بنانے اور ضلعی سطع پر رجسٹرڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا ڈیٹا اکٹھا کرنے سمیت دیگر مطالبات کی فہرست پاکستانی وزارت خزانہ کو دیدی۔ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں اگلے 3 دور ہونے ہیں۔ اس کے بعد جون اور جولائی میں ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی جانیوالی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سونے کے لین دین کیلئے بینک کارڈز یا دیگر رجسٹرڈ آلات استعمال کئے جائیں اور ملک میں زیورات خریدنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ سونے اور زیورات دہشت گرد تنظمیوں تک نہ پہنچ پائیں. علاوہ ازیں ضلعی سطح پر ٹرسٹ کے اکائونٹس کی تفصیلات اکھٹی جائیں اور ان تفصیلات پر مبنی الیکٹرانک ڈیٹا بینک قائم کیا جائے جسکی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ اسکا غلط استعمال نہ ہوسکے، پاکستان کل فیٹف کو ایکشن پلان پر عملدرآمدی رپورٹ پیش کریگا۔ ذرائع کے مطابق یہ پاکستان کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کو جمع کروائی گئی تیسری عملدرآمدی رپورٹ ہوگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟