24 اپریل 2019
تازہ ترین
ایف اے ٹی ایف کا وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

ایف اے ٹی ایف کا وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

ایف اے ٹی ایف کے ایشیاء پیسیفک گروپ کا وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیاء پیسیفک گروپ اسلام آباد پہنچ گیا، ایشیا پیسیفک گروپ کا 9 رکنی وفد ایگزیکٹو سیکریٹری گارڈن ہک کی سربراہی میں پاکستان سے مذاکرات کرے گا جو 3 روز تک جاری رہیں گے جب کہ مذاکرات سے قبل ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد کا اجلاس شام 7 بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا وفد منی لانڈرنگ کے حوالے سے کمپلائنس کی میوچئل ایولیویشن کرے گا، وفد پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر ٹیررازم میتھاڈولوجی کے تنائج کا جائزہ لے گا جب کہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف آئی اے، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، نیشنل کاونٹر ٹیرارزم اتھارٹی اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں سے ملاقات کرے گا واضح رہے پاکستان کو 2012 سے 2015 کے دوران بھی ایف اے ٹی ایف واج لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، اور اس لسٹ میں نام شامل ہونے کے بعد پاکستان کو عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟