24 اپریل 2019
تازہ ترین
ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ  لیگی رہنما حنیف عباسی جیل سے رہا

ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ لیگی رہنما حنیف عباسی جیل سے رہا

عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا۔ 11 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا معطل کردی تھی۔ تاہم عدالت کی جانب سے روبکار جاری نہ ہونے کے باعث حنیف عباسی کو کوٹ لکھپت جیل میں ہی رہنا پڑا۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے آج حنیف عباسی کو آزادی کا پروانہ مل گیا اور ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے روبکار جاری کر دیا ۔ حنیف عباسی کے بیٹے حماس عباسی نے روبکار ملنے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ بعد والد کو رہائی ملنے پر خدا کے بے حد شکر گزار ہیں اور پارٹی قیادت سمیت کارکنان کے تعاون کے بھی مشکور ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کر دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟