ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی کی  طعبیت بھی بگڑ گئی

 مسلم لیگ  ن کے رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی کو گلے میں ٹانسلز کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن ر صفدر کے بعد لیگی رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار ہوگئے ہیں، حنیف عباسی کو ٹانسلز کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل اسپتال میں ہی حنیف عباسی کا چیک اپ جاری ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی کو پولن الرجی کا اٹیک ہوا ہے جب کہ ان کے گلے میں ٹانسلز ہونے کے باعث  سانس لینے میں شدید تکلیف ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کر دیا گیا تھا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟