13 نومبر 2018
تازہ ترین
ایشین گیمز،پاکستانی کھلاڑی نے تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز میں کراٹے کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔پاکستان کی 19 سالہ نرگس نے کراٹے میں 68 کلوگرام سے زائد کٹیگری کے مقابلے میں نیپال کی کارکی ریتا کو 1-3 سے شکست دیکر کانسی کاتمغہ جیتا جب کہ پاکستان کی مینز کبڈی ٹیم بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کرچکی ہے۔

نرگس کا کہنا تھا کہ کامیابی کوچز کی محنت اور والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے، اولمپک تک کوالیفائی کرکے پاکستان کاسبز ہلالی پرچم بلندکرنا خواب ہے۔واضح رہے کہ نرگس نے گزشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟