25 ستمبر 2018
ایشین گیمز،قومی ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز

 ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کردیا۔ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کی ٹیم کو 10-0 سے آئوٹ کلاس کر دیا، محمد عتیق نے 3 جبکہ محمد ابوبکر، محمدعرفان اور توثیق ارشد نے 2,2 جبکہ مبشر علی نے ایک گول اسکور کیا۔جکارتہ انڈونیشیا میں جاری میگا ایونٹ کے مینز ہاکی ایونٹ کے پہلے روز پاکستان ہاکی ٹیم نے پول بی میں اپنے پہلے میچ میں آغاز سے ہی کمزور حریف تھائی لینڈ کی ٹیم کو دبائومیں رکھا۔ توثیق ارشد اور محمد عرفان نے پنالٹی کارنرز پر گول کیے۔ بعد ازاں محمد عتیق اور محمد عرفان نے فیلڈ گول کرتے ہوئے ٹیم کو پہلے ہاف میں 4-0 سے برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں مبشر علی نے ایک، محمد عتیق، محمد ابوبکر اور توثیق ارشد نے 2، 2 گول کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 10-0 کر دیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟