23 ستمبر 2018
تازہ ترین
ایشین گیمزسکواش،پاکستان کی فلپائن کو شکست

 ایشین گیمزکے سکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے پول میچ میں فلپائن کو ہرا دیا، چین نے باسکٹ بال اور انڈونیشیا نے بیڈمنٹن میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ جکارتہ ایشین گیمز سکواش کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے فلپائن کو شکست دے دی، باسکٹ بال میں کوریا ناکام رہا، گولڈ میڈل چین کے نام رہا، ٹیم سائیکلنگ میں کورین ٹیم کے کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے، طلائی تمغہ چین نے جیت لیا۔ تیر اندازی میں جنوبی کوریا نے میدان مار لیا۔ مینز ڈبلز، بیڈمنٹن ایونٹ میں میزبان انڈونیشیا نے سونے اور چاندی کے تمغوں پر قبضہ جمایا۔ میڈلز ٹیبل پر چین پہلے، جاپان دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟