22 ستمبر 2018
تازہ ترین
ایشیا کپ 2018کیلئے ٹکٹوں کی خریداری شروع

 ایشیا کرکٹ کپ 2018 کے لئے ٹکٹوں کی خریداری آج سے شروع ہوگئی۔ متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے میچز کے لئے ٹکٹوں کی قیمت 20 سے 750 درہم مقرر کی گئی ۔ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی اور ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر کو بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا ، جبکہ ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟