16 نومبر 2018
ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم

 ایشیا کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ مکمل ہوگیا ، جس کے بعد کل کھلاڑی متحدہ عرب امارات جائیں گے۔  قومی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے لئے آخری ٹریننگ سیشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیا۔ شہر میں بارش کے باعث کرکٹرز نے انڈور سکول اور جم میں انفرادی سکلز پر کام کیا ، جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی کل دوبارہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جمع ہوں گے۔ قومی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لئے کل رات متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی جہاں 15 ستمبر سے ٹورنامنٹ شروع ہوگا اور ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟