19 نومبر 2018
ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے لئے 16 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ۔ قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے،  جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شعیب ملک، محمد عامر، شاداب خان، امام الحق اور بابر اعظم شامل ہیں۔ شان مسعود، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، جیند خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی بھی ایشیا کپ کے لئے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ایشیا کپ کے لئے آل رائونڈر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں اور ان کی جگہ شان مسعود کو موقع دیا گیا ۔ اس کے ساتھ آل رائونڈر محمد حفیظ بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں ماہ کی 15 تاریخ سے دبئی میں شروع ہوگا ، جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟