17 نومبر 2018
تازہ ترین
 ایشیا کپ ، کامیابی کے امکانات روشن، اسد

 اسد شفیق نے ایشیا کپ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، دورہ زمبابوے میں سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے میزبان کو کلین سوئپ کیا، اس سے قبل ٹرائنگولر ٹی ٹوینٹی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو زیر کرتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمایا ، فتوحات  نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ کیا، ان میں جیت کی تڑپ مزید بڑھ گئی اور کارکردگی میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔  اسد شفیق نے کہا کہ انگلی کے آپریشن کے بعد میں تیزی سے روبصحت ہوں، فٹنس بہتر ہورہی ہے، توقع ہے کہ اگلے چند روز میں پریکٹس کا  آغاز کردوں گا۔ ایشیا کپ بارے اسد شفیق نے کہا کہ ابھی معلوم نہیں کہ ایونٹ کے لئے کون ٹیم میں شامل اور کون حصہ نہیں بن پائے گا تاہم منتخب کھلاڑی کامیابی کیلئے بھر پور محنت کریں گے، پاکستان عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں تبدیلی پہلے ہی آ چکی، ٹیم پچھلے ڈیڑھ برس سے بہتری کی جانب رواں دواں ہے، اسی سپرٹ کو برقرار رکھا گیا تو مزید کامیابیاں ملیں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟