17 نومبر 2018
تازہ ترین
ایشیا کپ ، قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کا فٹنس جانچنے کا فیصلہ کیا ، جبکہ فٹنس ٹیسٹ لینے اور ٹیم کے لئے10 روزہ تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ 29 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے، جبکہ10 روزہ ٹریننگ کیمپ 30 اگست سے شروع ہو گا، جس میں ٹورنامنٹ کے لئے منتخب ہونے والے ممکنہ کھلاڑی ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر چھٹیاں گزارنے کیلئے پہلے ہی آسٹریلیا جاچکے ہیں ،جبکہ تمام کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر ٹریننگ جاری رکھنے کا پروگرام دیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا امتحان ایشیا کپ 2018 کا ٹورنامنٹ ہے جو ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے، واضح رہے کہ ایشیا کپ کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 ستمبر کو ہوگا جبکہ اس سے قبل گرین شرٹس کوالیفائر ٹیم کیخلاف 16 ستمبر کو میدان میں اتریں گے، ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے حصہ لینے کی تصدیق ہوچکی ، دیگر پوزیشنز کیلئے یو اے ای، سنگاپور، اومان، نیپال، ملائیشیا اور ہانگ کانگ کے درمیان کوالیفائنگ رائونڈ کھیلا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟