28 مئی 2020
تازہ ترین
ایران کا گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ کرنے کا عندیہ

ایران کا گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ کرنے کا عندیہ

 ایران نے پاکستان کی طرف سے تاخیر کے باعث سات ارب روپے مالیت کا امن گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی نیشنل گیس کمپنی کے سربراہ حامد رضا عراقی نے کہا ہے اگر پاکستان کے ساتھ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے مذاکرات آگے نہیں بڑھتے تو منصوبے کو مکمل طور پر منسوخ کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ ابتدائی طور پریہ سہ فریقی منصوبہ تھا جس میں پاکستان، ایران اور بھارت شامل تھے تاہم بعد ازاں بھارت اس منصوبے سے دستبردار ہوگیا اور2009ئ میں پاکستان کے ایران کے درمیان دوطرفہ منصوبے  کے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ منصوبے کے تحت ایران  پاکستان کو یومیہ بائیس ملین کبوبک میٹر گیس فراہم کرے گا ۔ ایران نے   گیس کی فراہمی کیلئے   اپنی حدود تک پائپ لائن بچھا لی ہے جبکہ اس نے پاکستان کی حدود میں بھی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے بھی پیشکش کر چکاہے  ۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟