ایتھنز،جنگلات میں لگنے والی آگ سے آبادی بھی متاثر،50 افراد ہلاک

  یونان کے دارلحکومت ایتھنز کے مضافاتی سیاحتی ساحلی مقامات  میں جنگلی آگ بھڑکنے سے50 سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ،بیشتر افراد نے جانیں بچانے کے لئے ساحل سمندر پر  پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایتھنز  کے نواح میں29 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک چھوٹے سیاحتی اور ساحلی مقام قصبے  ماتی میں جبگلی آگ بھڑک اٹھی جس نے آن کی آن میں پورے قصبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا  اور بڑی تعداد میں خاندان بال بچوں سمیت اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔مقامی حکام کے مطابق آگ کے شعلے انتہائی بلند تھے جن کو سمندری ہوا سے اور بڑھاوا ملا ۔ اطلاعات کے مطابق  50 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی شامل ہو سکتے ہیں۔یونان کے مقام پیلوپونیز میں اگست2007 میں آگ بھڑکنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟