20 نومبر 2018
تازہ ترین
ایبٹ آباد آپریشن کا مرکزی کردار شکیل آفریدی ساہیوال جیل منتقل

 ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار شکیل آفریدی کو اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق  اسامہ بن لادن کے خلاف ہونے والے ایبٹ آباد آپریشن  کے مرکزی کردار  ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سیکورٹی وجوہات کے باعث اتوار کی صبح  اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ شکیل آفریدی پر امریکی سی آئی اے کی معاونت اور اسامہ بن لادن کی مخبری کا الزام ہے دہشت گردوں سے تعلقات کے جرم میں عدالت نے انہیں 33 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ شکیل آفریدی پہلے پشاور جیل میں قید تھے تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟