25 ستمبر 2018
تازہ ترین
ایئر بس کا نیا بیلوگا ایکس ایل طیارہ  تیار

ایئر بس کا نیا بیلوگا ایکس ایل طیارہ  تیار کیا گیا ۔ اس طیارے کی نقاب کشائی فرانس کے شہر تولوسی میں کی گئی۔ ایئر بس کے ملازمین سے کہا گیا تھا کہ وہ طیارے کے ڈیزائن کے بارے میں ووٹ دیں۔ 40فیصد ووٹ اس طیارے کے ڈیزائن کے حق میں آئے تھے۔ ا س طیارے پر تجربات شروع ہوچکے ہیں اور یہ طیارہ کارگو لے جانے کیلئے استعمال ہوگا۔ اسی موسم گرما میں اس کی پہلی پرواز شرع ہوجائیگی۔ بیلوگا ایکس ایل کا یہ نیا ماڈل پچھلے طیاروں سے6میٹر طویل اور ایک میٹر چوڑا ہے۔ اس میں 6ٹن سے زیادہ سامان رکھنے کی گنجائش ہے۔ یہ اے350ایکس ڈبلیو بی طیارے کے دونوں پر ایک ساتھ لیکر اڑان بھر سکتا ہے جبکہ پچھلے طیارے میں صرف ایک پر ہی لے جانے کی قوت ہوتی تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟