22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
اگلا جشن آزادی ورلڈ کپ کیساتھ منائیں گے، سرفراز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگلا جشن آزادی عالمی کپ کے ساتھ منائیں گے۔ بحریہ کے تحت منعقدہ تقریب میں قومی کپتان نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ بحریہ ٹائون میں انٹرنیشنل لیول کا سٹیڈیم بن رہا ہے، اس عمل سے کراچی کو ایک اچھا سٹیڈیم میسر آجائے گا اور جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوگی تو اس سٹیڈیم پر بھی انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوسکے گا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے سے منانے کی تیاری کر رہی ہے، اہلیان وطن کو یوم آزادی مبارک ہو، سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ سال جشن آزادی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ منایا تھا، کوشش ہوگی کہ اگلے برس جشن آزادی ورلڈ کپ کے ساتھ منائیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ممتاز بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ خواہش ہے کہ بحریہ ٹائون کرکٹ سٹیڈیم میں بھی کھیلیں، تقریب میں فخر زمان کو 10 لاکھ اور سرفراز احمد کو 5لاکھ روپے دیئے گئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟