20 نومبر 2018
 اگر درخت نہ لگائے تو ملک ریگستان بن جائے گا، وزیراعظم عمران خان

 وزیراعظم عمران خان  نے کہا  ہے کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی و موت کی جنگ ہے اور اگر درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔ ہری پور میں شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی اور موت کی جنگ ہے، شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوگی جب کہ درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔گلوبل وارمنگ میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، ملک کو بچانے کے لیے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اور ہم نے 5 سال میں پورے پاکستان کو ہرا کر دینا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں 10 ارب درخت اگانا ہے، شہروں، جنگلات اور خالی علاقوں میں شجرکاری مہم چلائیں گے، درخت لگانے سے بارشیں ہوں گی جب کہ سکولوں کے نصاب تعلیم میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کے مضامین شامل کیے جائیں گے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟