25 ستمبر 2018
تازہ ترین
اکشے کا ٹریفک قوانین کی آگاہی کا انوکھا طریقہ

بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھارت میں ٹریفک کے بگڑے ہوئے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے خود سڑکوں پر آگئے ہیں۔ خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار ملکی سماجی مسائل پر بیان دیتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کھل کر اظہار کرتے ہیں، اب ایک بار پھر انہوں نے بھارت کے اہم مسئلے پر آگاہی  کے لئے منفرد مہم شروع کردی ہے۔ اکشے کمار بھارت میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے میدان میں آگئے ہیں اور وہ اب عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا شعور جگائیں گے۔ اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ٹریفک قوانین کے حوالے سے چند ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اہلکار بنے عوام میں شعور اجاگر کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ خطروں کے کھلاڑی اپنے فلمی کیریئر میں سماجی مسائل پر کئی فلمیں بنا چکے ہیں جس میں پیڈمین ،  ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا اور گبر از بیک شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟