22 نومبر 2018
تازہ ترین
 اکشے، شاہ رخ سے موازنہ کرنے پر ناراض

 بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے شاہ رخ خان سے موازنہ کئے جانے پر صحافیوں کو کرارا جواب دے دیا۔ اداکار اکشے کمار ان دنوں فلم  گولڈ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ہاکی کوچ کا کردار نبھا رہے ہیں، جو ایک بکھری ہوئی ہاکی ٹیم کو اکٹھا کرکے اسے اولمپک تک پہنچانے کا عزم کرتا ہے اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ فلم کی کہانی اور اکشے کمار کا کردار کافی حد تک  شاہ رخ خان کی کامیاب فلم  چک دے انڈیا سے ملتا ہے۔ چک دے انڈیا میں بھی شاہ رخ خان نے ایک ہاکی کوچ کا کردار نبھایا تھا جو اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتواتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران جب اکشے کمار سے فلم  گولڈ اور چک دے ا نڈیا کے درمیان کہانی کی مماثلت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف اچھی فلم کرنے پر یقین رکھتا ہوں،  گولڈ اور چک دے انڈیا کی کہانی مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم اور  چک دے انڈیا کا موازنہ کرنا بیکار ہے ، لہٰذا دونوں کے درمیان مقابلہ نہ کریں۔ اکشے کمار نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں ایک متنازع شخص کا کردار نبھا رہے ہیں جو دھوکا دیتا ہے اور شراب بھی پیتا ہے لیکن ایک سال کے اندر وہ 11 لوگوں کو اکھٹا کرکے ایک ٹیم بناتا ہے جو اولمپک میں حصہ لیتی ہے اور گولڈ میڈل حاصل کر لیتی ہے، میرے نزدیک یہ ایک غیر معمولی کہانی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ فلم کرنے کی ہامی بھری۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟