اژدھا خاتون کو زندہ نگل گیا

انڈونیشیا میں ایک بہت بڑے اږدھے نے ایک خاتون کو زندہ نگل لیا اور اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 27 فٹ طویل اژدھے کو پکڑ کر جب اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو اس کے پیٹ سے خاتون کی لعاب میں لتھڑی ہوئی مکمل لاش برآمد ہوئی جس میں ان کے کپڑے بھی نمایاں تھے۔ 54 سالہ خاتون دو بچوں کی ماں تھی اور جس نے برائون ساڑھی اور سرخ بلائوز پہنا ہوا تھا اور اس کے کپڑے بھی پہچاننے میں آرہے تھے۔ واتبا نامی خاتون انڈونیشیا کے علاقے جنوب مشرقی سلاویسی کی رہائشی تھیں جو جمعرات کی رات سے غائب تھی اور اگلی صبح اس کے بیٹوں کو ایک جگہ اس کی چپل ملی۔ اس کے بعد جب لوگوں نے اس کی تلاش شروع کی تو  قریب ہی ایک اږدہا دیکھا گیا جس کا پیٹ بری طرح پھولا ہوا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگ رونے لگے اور فوری طور پر اږدہے کو مار کر اس کا پیٹ چیرا گیا۔ معدے کے اندر خاتون کی لاش موجود تھی اور اس کا سر سانپ کی دم کی جانب تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اږدہے نے پہلے خاتون کا سر نگلا تھا۔ تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور اږدہے کے اندر خاتون دم توڑ چکی تھی۔ انڈونیشیا کے اس علاقے میں بڑے اږدہے پائے جاتے ہیں جو چھوٹے ممالیوں اور جانوروں کو زندہ نگل لیتے ہیں لیکن کبھی کبھی وہ بچوں اور خواتین کو بھی اپنا نوالہ بناتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟