22 ستمبر 2018
تازہ ترین
اچھا کردار و کہانی اولین ترجیح، سوہائے

اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ اچھا کردار و کہانی میری اولین ترجیح ہے، کم اور معیاری ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہوں۔ انڈسٹری سے دور نہیں ہوں، فریش چہرے ہی عوام چاہتے ہیں۔ اایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ٹی وی سیریل میں کام کرکے ایک وقفے کے بعد جلوہ گر ہوئی ہوں ، فلم موٹر سائیکل گرل اس برس ریلیز ہونے والی میری بہترین فلم ہے جس میں میری پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اچھے کرداروں کی تلاش جاری ہے ۔ بامقصد و اصلاحی فلموں سے ہم اپنے معاشرے کے مسائل اجاگر کر سکتے ہیں۔ موٹر سائیکل گرل جیسی حقیقی کہانیوں پر فلمیں بنا کر اپنے ملک کی باصلاحیت لڑکیوں کی حوصلہ افزائی بھی کر سکتے ہیں ۔ اس فلم کو بیرون ممالک میں بھی پذیرائی ملی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟