19 نومبر 2018
اپوزیشن کے دو صدارتی امیدواروں سے پی ٹی آئی کو فائدہ ، اعتزاز

 پیپلز پارٹی کے رہنما اور صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے دو امیدواروں کا فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن کے دو امیدوار سامنے آنے سے تحریک انصاف کو فائدہ ہوگا، ن لیگ کے رہنما پرویز رشید سے توقع نہیں تھی کہ وہ مجھے اپوزیشن کا مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر اعتراض اٹھائیں گے، نواز شریف سے معافی مانگنے کا ان کا مطالبہ جاگیردارانہ تھا، تاہم ن لیگ کے رہنمائوں نے وضاحت کردی  کہ پرویز رشید کی انفرادی رائے ہے اور پارٹی موقف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے جس اجلاس میں صدارتی امیدوار کے لئے میرا نام تجویز ہوا ، اس اجلاس میں شریک نہیں تھا، پارٹی رہنمائوں نے خود میرے نام پر اتفاق کیا، پارٹی اگر میرے بارے میں فیصلہ بدلے گی تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا، میں 1964 سے سیاست میں ہوں، ایوب خان سمیت آج تک کسی آمر کا ساتھ نہیں دیا، ضیا الحق کے دور میں زیادہ عرصہ جیل میں رہا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ پی پی پی نے اعتزاز احسن جبکہ باقی اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ ادھر پی ٹی آئی کی جانب سے عارف علوی میدان میں ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟