09 اپریل 2020
تازہ ترین
 اپوزیشن کا مطلب جمہوریت ختم کرنا نہیں ، بلاول

 اپوزیشن کا مطلب جمہوریت ختم کرنا نہیں ، بلاول

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم دیکھ لے گی امپائر کی انگلیوں کے سہارے کون سیاست کرتا تھا، اپوزیشن کا مطلب جمہوریت ختم کرنا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی اور غربت دونوں محاذوں پر لڑ رہی ہے، قربانیاں اور خدمت  اثاثہ ہے پنجاب کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔ این این آئی کے مطابق  پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے سابق نائب صدر نواب طارق پٹھان کی قیادت میں 25رکنی وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم حکومت نہیں جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتے رہے مگر سوشل میڈیا کے لیڈر ہمیں مک مکا کا طعنہ دیتے رہے اور اپنی سیاسی دکانداری چلاتے رہے ہم پنجاب میں گھر گھر ، گائوں گائوں ، شہر شہر، نگر نگر جائیں گے، کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے حواری عدالتوں کے باہر پریس کانفرنس کر کے سیاست میں عدم برداشت کے رویئے کو فروغ دے کر وزارتوں کے لیے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے سابق ڈائرےکٹر جنرل فےڈرل انوےسٹی گےشن اےجنسی احمد ریاض شیخ کے بیٹے باسط ریاض شیخ کی دعوت ولیمہ مےں شرکت کی۔ مزید براں  بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے بانی کارکن  کامریڈ روزی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟