24 مارچ 2019
تازہ ترین
 اپنے مداحوں میں کھیل کر بہت لطف آرہا ہے، سرفراز

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اپنے شہر میں اپنے مداحوں کے درمیان کھیل کر بہت لطف آیا۔ پی ایس ایل فور کے فائنل میں رسائی پانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ شین واٹسن نے عمدہ جارحانہ اننگ کھیل کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹائٹل جیتنے کے لئے بہت پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم پورے ایونٹ میں اچھا کھیلی ہے، اپنے شہر میں اپنے مداحوں کے درمیان کھیل کر بہت لطف آیا۔ کوئٹہ گیلیڈی ایٹر کے منیجر اعظم خان کے مطابق دوران میچ کیچ لیتے ہوئے گیند لگنے سے زخمی ہونے والے ٹیم کے کھلاڑی فواد احمد اپنے دانت سے محروم ہوگئے، جمعہ کو نجی ہسپتال میں ان کی سرجری ہوگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟