22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
اپنے فائدے کے لئے کرنسی کی قدر گھٹانے کا ارادہ نہیں ، چین

اپنے فائدے کے لئے کرنسی کی قدر گھٹانے کا ارادہ نہیں ، چین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اپنے فائدے کے لئے کرنسی کی قدر گھٹانے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے نئے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ چین کی غیر ملکی کرنسی پالیسیوں کا تجزیہ کرنے کے لئے زیادہ تجرباتی نظریہ کی ضرورت ہے اور اس کے چند گھنٹوں کے بعد  ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کرنسی سے چھیڑ چھاڑ کرنے میں چین ٴٴداداؤں کا دادا ہےٴٴ اسی معاملہ میں چینی وزارت خارجہ نے یہ وضاحت کی  ہے کہ چین کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟