اٹلی ہوا فٹبال ورلڈ کپ سے باہر

اٹلی کی ٹیم 60 سال بعد پہلی مرتبہ روس میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ 2018سے باہر ہوگئی۔  چار مرتبہ ورلڈ فٹبال چیمپئن رہنے والی اٹلی کی ٹیم یورپ سے پہلے رائونڈ میں ڈائریکٹ کوالیفائی نہیں ہوئی تھی جس کے بعد اسے سوئیڈن سے دو پلے آف میچ کھیلنے پڑے ، پہلے میچ میں سوئیڈن کی نسبتاً کمزور ٹیم نے اٹلی کو اسی کی سرزمین پر ایک گول سے ہرا دیا، جس کے بعد اٹلی کی ٹیم کو امید تھی کہ شاید روم میں وہ سوئیڈن کو ایک سے زائد گول سے ہرا کر فائنل رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلے گی لیکن  سوئیڈن کی فٹبال ٹیم  نے چار مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہنے والی ٹیم اٹلی کو فائنلز کی دوڑ سے باہر کردیا۔ واضح رہے کہ اٹلی کی ٹیم 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں ورلڈ چمپئن رہ چکی ہے۔ دوسری جانب اس میچ کے ساتھ ہی اٹلی کے گول کیپر گگی بفون کا انٹرنیشنل کیریئر بھی اختتام پذیر ہوا، جنہوں نے ٹیم کی ناکامی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ،گگی بفون کو رواں سال فیفا نے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟