16 نومبر 2018
تازہ ترین
اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی  

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر3پیسے اوراسی مدت میںاوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر10پیسے مہنگاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالرکی قیمت خرید107.40روپے اورقیمت فروخت107.70روپے پربرقراررہی تاہم یوروکی قدرمیں20پیسے کااضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید115روپے سے بڑھ کر115.20روپے اورقیمت فروخت116.50روپے سے بڑھ کر116.70روپے پرجاپہنچی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید135روپے اورقیمت فروخت136.50روپے پربرقراررہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میںگزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے یوروکی قدرمیں70پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قدرمیں2.25روپے نمایاںاضافہ ریکارڈکیاگیا


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟