23 ستمبر 2018
تازہ ترین
اوپن مارکیٹ ، روپیہ مہنگا ، ڈالر سستا

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں2پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہوکر104.83روپے اورقیمت فروخت104.90روپے سے کم ہوکر104.88روپے پرآگئی اسی طرح10پیسے کی نمایاںکمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالرکی قیمت خرید108.40روپے سے گھٹ کر108.30روپے اورقیمت فروخت108.60روپے سے گھٹ کر108.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں1.10روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت خرید114.30روپے سے بڑھ کر115.40روپے اورقیمت فروخت115.80روپے سے بڑھ کر116.90روپے پرجاپہنچی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید131روپے سے بڑھ کر131.50روپے اورقیمت فروخت132.50روپے سے بڑھ کر133روپے ہوگئی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟